8 نومبر 2013 - 20:30
اقبال نے مسلمانوں کی یکجہتی کا خواب دیکھا، خودی کا تصور دیا

لاہور…آج مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا 136واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

ابنا: برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی فکر کے ساتھ ساتھ اقبال نے امت کو خودی کا درس بھی دیا۔ رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ہندوستان کے مسلمانوں کی ابترصورتحال پر افسردہ تھے، انہوں نے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا خواب دیکھا، ایک ایسے وطن کا خواب جہاں مسلمان مذہبی اور سماجی آزادی کے ساتھ جی سکیں۔، دانشوروں کا کہنا ہے کہ اقبا ل کے نزدیک دانشوری اور ملائیت کا مفہوم الگ ہے۔ اقبال کے نزدیک نوجوان مستقبل اور قوم کی امید ہوتے ہیں لیکن غفلت میں پڑے نوجوانوں کے بارے میں وہ کہتے ہیں…ترے صوفے ہیں فرنگی، ترے قالین ہیں ایرانی…لہو مجھ کو رلاتی ہے، جوانوں کی تن آسانی۔ اقبال مسلمانوں کو تعلیم اور تحقیق کا درس دیتے ہیں، وہ ایسی سوچ کے مخالف ہیں جو انسان کو محدود کردے۔

.......

/169